محمد قیصر عالم



آپ ( GS1(Global Standards One اور الشہیر کارپوریشن لیمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان ایڈوائزری بورڈ کے رکن اور پاکستان سپلائی چین ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ آپ سپلائی چین سپیشلسٹ، مشیر اور مختلف صنعتی سکولوں اور فورمز کے سپیکر ہیں ۔ آپ نے یونی لیور پاکستان میں 29سال اپنی خدمات فراہم کیں جن میں آخری 8 سال آپ نے نائب صدر کے طور پر کام کیا جس کی ذمہ داریوں میں سپلائی چین، اس کی حکمت عملی اور طریقہ ہائے کار شامل ہوتے ہیں۔ آپ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ، احتساب ( آڈٹ) کمیٹی اور انتظامی کمیٹی کے رکن تھے ۔ یونی لیور پاکستان کی سپلائی چین کی ساخت اور طریقہ ہائے کار میں آپ کا کلیدی کردار تھا اور آپ نے اسے ترقی یافتہ اور اس قابل بنایا کہ اس کی کام کی رفتار میں اضافہ اور اشیا کو تیار کرنے کی لاگت میں کمی آئی۔ اس سے قبل آپ نے ایگزان(Exxon) پاکستان اور آریمکو (ARAMCO) ساؤتھ افریقہ میں کام کیا اور آپ نےکراچی یونیورسٹی (Karachi University) میں پٹرولیم انجینئرنگ بھی پڑھائی۔