نور الرحمٰن عابد



نورالرحمٰن عابد انگلینڈ اور ویلز کے ادارہ برائے محاسبان (Institute of Chartered Accountants) سے سندیافتہ محاسب (Chartered Accountant) ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1976 میں برطانیہ میں K.P.M.G سے کیا۔ آپ اپنے شعبہ میں 35سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ 2012 تک مشرق وسطٰی اور افریقہ میں ارنسٹ اینڈ ینگ(Ernst & Young) کمپنی کےلیئے اشورنس لیڈر کے عہدہ پر کام کرتے رہے۔ نورالرحمٰن صاحب کی رہنمائی میں ارنسٹ اور ینگ کمپنی کی محاسبہ (آڈٹ)کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی جو کہ 1999 میں35 ملین امریکی ڈالر تھی سے بڑھ کر 2012 میں 210 ملین ڈالر ہوگئی۔ آپ ارنسٹ اور ینگ کمپنی کے سماجی فلاح و بہبو د پروگرام میں بھی براہ راست سرگرم رہے۔ آپ جون 2012 میں سبکدوش ہوئے۔ ارنسٹ اینڈ ینگ کمپنی میں آپ نے بہت سارے مئوکلوں (گاہکوں) کی حساب کتاب کے معاملات اور کمپنی کےانتظامی او ر اختیاری ڈھانچہ میں رہنمائی کی جن میں صنعتی اور کاروباری کمپنیاں، ریٹیل اور سرمایہ کاربینک، اسلامی بینک اور دولت کے خود مختار ادارے شامل ہیں ۔ اس حیثیت میں آپ نےپورے خطہ میں موجود کسٹمرز کے سینیئر انتظامی عملے، محاسب (آڈٹ) کمیٹیوں اور بورڈ کے ممبران کو باقاعدگی سے مفید مشورے دیئے اور انہیں مکمل طور پر مَصروفِ عمل رکھا۔ اسلامی بینکاری کی صنعت پر بھی آپ نے گہری نظر رکھی۔ اب نورالرحمٰن صاحب کویت فنانس ہاؤس جو کہ کویت میں سب سے بڑا اسلامی بینک ہے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور ان کی محاسب (آڈٹ) کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ اسی طرح آپ میزان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جبکہ بحرین کی آرکیپیٹا انوسٹمنٹ منیجمنٹ کپمنی (Arcapita Investment Management Company)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور ان کی محاسب (آڈٹ) اور رسک کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ اس کے علاوہ آپ جدہ سعودی عرب کے سب سے بڑے نجی ہسپتال ڈاکٹر سلیمان فقیح ہسپتال کے بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور ان کی محاسب (آڈٹ) کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔آپ بحرین میں واقع اسلامی مالیاتی اداروں کی تنظیم برائے محاسبہ اور حساب داری (Accounting and Auditing Organization for Islamic Financial Institutions) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن بھی ہیں۔ اسلامی بینکاری میں آپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے عالمی اسلامی بینکاری کانفرنس 2012 میں آپ کو انڈسٹری لیڈر شپ ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا۔