کامران خلیلی



کامران خلیلی صاحب الشہیر کارپوریشن لیمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ حلال گوشت کو پراسس کرنے والی کمپنی کا قیام آپ کا منشور تھا۔ آپ نے الشہیر کارپوریشن کی ابتدا کرتے ہوئے اس کی بنیاد رکھی اور کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس سے پہلے آپ تقریباً دس سال کراچی سٹاک ایکسچینج کے رکن اور فارچون سیکیوریٹیز (پرائیویٹ) لیمیٹڈ (Fortune Securities Private Limited)کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر رہے۔ مسلم کمرشل بینک پاکستان میں آپ نے سرمایہ کار بینکر کے طور پر بھی کام کیا۔ برآمدات کا حوصلہ افزا جواب ملنے کے بعد آپ نے گوشت کی برآمدی معیار کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنے منشور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے آپ نے مقامی مارکیٹ میں میٹ ون (Meat One)کے نام سے گوشت کی ایک مثالی دکان متعارف کرائی۔ آپ نے ایم بی اے کیا ہوا ہے۔