سرفراز رحمٰن



آپ سند یافتہ محاسب (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) ہونے کے ساتھ ساتھ کاروبار چلانے کی مہارت بھی رکھتے ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران آپ نے اپنی خدمات کئی بین الاقوامی کمپنیوں بشمول یونی لیور، ایس بی GlaxoSmithKline (GSK)، جارڈائین میتھیسن/ اولیان جے وی اور پیپسی کولا کو فراہم کیں۔ 2005 میں آپ نے اینگرو فوڈز کے قیام میں معاونت کی اور اس کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر تعینات ہوئے۔ کمپنی نے بہت تیزی سے ترقی کی اور ایک زرعی میدان سے پاکستان کی مائع ڈیری مصنوعات کی سب سے بڑی صنعت بن گئی۔ آپ سات سال بعد اینگرو فوڈز کمپنی سے رخصت لے کر 2012 میں کراچی سکول فار بزنس اینڈ لیڈرشپ کا قیام عمل میں لائے۔ آپ نے 2013 میں دوبارہ اینگروفوڈز میں چیف ایگزیکیٹو کے عہدہ پر کام شروع کر دیا اور 2015 تک اسی عہدہ پر تعینات رہے۔ اینگرو فوڈز نے حال ہی میں اپنے51%فیصد شیئرز رائل فرائسلینڈ کمپینا کو 500 ملین ڈالر سے زیادہ کےعوض فروخت کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں نجی شعبہ میں ہونے والی یہ سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری ہے۔ اکتوبر 2015 سے آپ آئی سی آئی ICI (Imperial Chemical Industries)، آئی بی ایل اور جے ایس پی ای کے ساتھ مشاورتی منصوبوں میں مشغول رہے۔ آپ گرانٹ تھارنٹن (Grant Thornton)پاکستان کے نامزد ایگزیکیٹو کوچ ہیں اور اس وقت آپ ایک بڑے بینک کے لیے ثقافتی تبدیلی کے منصوبے پر کا م کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہیں پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کی مشترکہ صنعتی کونسل اور پاکستان ایڈورٹائزز سوسائٹی جو کہ پاکستان میں اشتہارات کو کنٹرول کرتی ہے کا چیئرمین مقر ر کیا گیا ہے۔ سرفراز صاحب اپنے معاشرے کے لوگوں کی بہتری کے لیے کچھ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اگلے دس سال میں پاکستان میں خواندگی کے مسئلہ کے حل کے لیے لوگوں کو بڑے پیمانے پر تعلیم دینے کے لیے ایک آن لائن تعلیمی نظام پر کام کیا ہے۔ ماضی میں آپ بورڈ آف گورنر کے طور پر شوکت خانم ہسپتال سے بھی منسلک رہے اس کے علاوہ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF)کے اندھی ڈولفن(Blind Dolphin) منصوبہ سے بھی منسلک رہے۔ حصار (Hisaar)فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی آپ کی گہری وابستگی ہے ۔ یہ فاؤنڈیشن پاکستان میں پانی اور ماحولیاتی مسائل پر کام کرتی ہے۔ بہت سے صنعتی اداروں اور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل نوجوانوں کے ساتھ مل کر آپ نے نجی سطح پر اور بغیز کسی معاوضہ کے رہنمائی اور مشاورتی کلاسز کا انعقاد کیا ۔