محمد امین



محمد امین صاحب پیشہ کے لحاظ سے سند یافتہ محاسب (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) ہیں اور مالیات، منصوبہ بندی، فروخت، مارکیٹنگ اور عمومی منتظم کا مختلف سطحوں پر تیس سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔ 2004 سے 2014 تک آپ نے منڈیلیز(Mondelez) پاکستان لیمیٹڈ (کیڈ بری پاکستان لیمیٹڈ) میں چیف ایگزیکیٹو آفیسر کے طور پرکام کیا اور منڈیلیز سے پہلے آپ پاکستان اور بیرون ملک جیلیٹ (Gillete)کے ساتھ مختلف عہدوں سے منسلک رہے۔ آخری بار آپ نے جیلیٹ میں مشرق وسطٰی اور افریقہ کے لیے علاقائی کاروباری ڈائریکٹر کے طورپر خدمات سر انجام دیں۔ اس وقت آپ حال ہی میں قائم ہونے کمپنی والی سن رج(Sunridge) فوڈز (پرائیویٹ) لیمیٹڈ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ آپ اینگرو فوڈز لیمیٹڈ بورڈ کے ڈائریکٹر اور سمندر پار برطانوی سکول (اوور سیز برٹش سکول) بورڈ کے گورنر کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔