ظفر صدیقی



ظفر صدیقی صاحب نے ایم بی اے کی ڈگری انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے حاصل کی۔اس کے علاوہ آپ نے شکاگو سے مارکیٹنگ کمونیکیشن میں ایم ایس ڈگری بھی حاصل کی۔ آپ ایف ایم سی جی (فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز یعنی جلد فروخت ہونے والی اشیا) کی صنعت کے عمومی انتظامی شعبہ، فروخت اور مارکیٹنگ میں 30سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ 15 سال تک پاکستان اور بیرون ممالک جیلیٹ کے ساتھ وابسطہ رہے۔ جیلیٹ میں آخری بار آپ جِیلٹ پاکستان (پرائیویٹ) لیمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر جبکہ افغانستان، سری لنکا ، بنگلہ دیش، نیپال اور مالدیپ میں جِیلٹ کے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدہ پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ آپ اینگروفوڈز لیمیٹڈ، ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لیمیٹڈ، فیصل ایسٹ مینیجمنٹ، مائینڈ سپورٹس آف پاکستان اور ذوالفقار انڈسٹریز پرائیویٹ لیمیٹڈکے بورڈ کے رکن بھی رہے۔ آپ نے مختلف کمپنیوں کے لیے متعدد ورکشاپوں اور تربیتی نصابوں کا انعقاد کیا۔ اس کے علاوہ آپ پچھلے تین چار سال سیکیوریٹی ایند ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)میں مارکیٹنگ، انتظامی بہتری اور عوامی خطابت کے شعبہ جات میں بطور بیرونی مشیر کے کام کرتے رہے۔ آپ نے سینٹر فار انٹرپرینیور (مرکز برائے کاروباری ترقی) میں ڈائریکٹر کے طور خدمات فراہم کیں اور اس کے ساتھ ساتھ آپ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں 2008 سے 2014تک ایلمنی (یونیورسٹی سے سند یافتہ) اور دستیاب وسائل کو متحرک کرنے کے ڈائریکٹر رہے۔