رخسانہ اصغر



رخسانہ اصغر صاحبہ تیس سال سے زیادہ عرصہ تک پاکستان میں افرادی قوت کےشعبہ میں ایک اعلٰی عہدہ پر فائز رہی ہیں اور افرادی قوت کے شعبہ میں ان معروف پیشہ ور افراد میں سے ایک ہیں جنہیں بڑی بین الاقوامی کمپنیوں (یونی لیور، سٹی بینک، اور یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ) میں افرادی قوت کے اعلٰی عہدوں پر کام کرنے کا کلیدی تجربہ حاصل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی صنعتی اداروں، بین الاقوامی کمپنیوں، اور سرکاری اداروں میں انتظامی مشاورت کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ پہلے آپ جن بڑے عہدوں پرکام کر چکی ہیں ان میں افرادی قوت کی گروپ ہیڈ، ایس ای وی پی(Senior Executive Vice President) (یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ)، ڈائریکٹر برائے افرادی قوت (سٹی بینک) شامل ہیں۔ رخسانہ اصغر صاحبہ فلکرم(Fulcrum) پرائیویٹ لیمیٹڈ جو کہ افرادی قوت اور کاروباری مشاورتی کمپنی ہے کی بانی اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر ہیں اور اس کمپنی کا قیام 2015 میں عمل میں آیا۔ چیف ایگزیکیٹو آفیسر کے طور پر آپ کمپنی کو قیادت اور آگے بڑھنے کی حکمت عملی دینے کی ذمہ دار ہیں۔ یہ آئی ایس او (ISO 9001-2008)مصدقہ ایک کاروباری مشاورتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ معیاری انتظامی عملہ اور کسٹمرز کے اطمینان کے لیئے یہ کمپنی بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے یہ بیرونی محاسب (آڈیٹر) ٹی یو وی آسٹریا کی جانچی ہوئی اور مصدقہ ہے۔ یہ آئی ایف سی (IFC)جو کہ عالمی بینک گروپ کا رکن ادارہ ہے کے لیے بھی بزنس ایج ٹریننگ پارٹنر(Business Edge Training Partner) کے طور پر تصدیق شدہ ہے۔ اس کمپنی کی خدمات کے دائرہ میں افرادی قوت ، انتظامی مشاورت، کسی ادارے یا کمپنی کو افرادی قوت باہر سے منگوا کے دینا یا خود فراہم کرنا، کسی ادارے یا کمپنی کے لیے افراد کو بھرتی کرنا یا اس ادارے میں بڑے عہدوں پر تعیناتی کے لیے اہل لوگوں کو منتخب کرکے انہیں تربیت فراہم کرکے ان کی استعداد کار کو بڑھانا شامل ہیں۔ فلکرم کمپنی دو سو سے زائد کسٹمز کو خدمات فراہم کر رہی ہے اور مالیاتی اور غیر مالیاتی اداروں میں اس کے پندرہ ہزار ملازمین اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان اداروں میں مقامی اور بین الاقوامی ادارے اور پاکستان بھر میں موجود نجی اور سرکاری تنظیمیں شامل ہیں۔