رضوان جمیل



آپ تبدیلی کے ایک عامل ہیں اور دباؤ میں آئے ہوئے کارو بار کی کایا پلٹنے کا منفر د ریکارڈ رکھتے ہیں۔ آپ نے جس کمپنی میں بھی کام کیا ، وہاں تنظیمی اور ثقافتی تبدیلیاں لا کر اس کی رفتار اور استعداد کار بڑھانے میں اعلٰی کردار ادا کیا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرکس سکول اور کراچی گرائمر سکول سے حاصل کی۔ انہوں نے 1985 میں بزنس ایڈمنسٹریشن آف کراچی کراچی سے اپنے ایم بی اے کو مکمل کیا.۔ یونی لیور کے ساتھ بائیس سال تک وابسطہ رہنے کی وجہ سے آپ نےکاروبار کی مختلف اقسام کی مارکیٹنگ، فروخت اور کاروباری انتظامی امور کا وسیع تجربہ حاصل کیا ۔ یونی لیور میں ملازمت کے آخری چھ سالوں میں آپ چائے کے کاروباری یونٹ (Tea Business Unit) کے سربراہ رہے۔ بعد میں آپ لافارج(Lafarge) پاکستان سے منسلک ہوگئے جو کہ پیرس میں قائم ایم این سی کی ذیلی شاخ ہے جو کہ تعمیراتی سامان کی تیاری میں عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ یہاں آپ نے چھ سال کام کیا اور کاروباری حکمت عملی، اخترا ء یعنی نئی ایجادات اور مارکیٹنگ جیسے شعبہ جات کے سربراہ رہے۔ پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے سابق چیئرمین ہونے کے ناطے آپ اس کی ایوارڈ فیصلہ ساز کمیٹی کے ابتدا ہی سے رکن چلے آرہے ہیں۔