عمیر خلیلی



عمیر خلیلی صاحب الشہیر فوڈز کے سب سے کم عمر ڈائریکٹر ہیں۔ آپ نے لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنسز سے ہیومن ریسورس (افرادی قوت) میں گریجوایشن کی۔ آپ ایک پرجوش شخصیت کے مالک ہیں اور عوامی خطابت اور مباحثہ کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ نے بہت سے مواقع پر ٹیم کی قیادت کی اور مختلف ایوارڈ جیتے ۔ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (MNU) کی تقریب میں آپ نے مختلف ثقافتوں کی ٹیموں کی قیادت کی اور جیت آپ کا مقدر بنی۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ کرکٹ اور فٹ بال میں بھی بہت فعال ہیں اور گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔