Menu

ہمارے بارے میں جانیں

پاکستان کی اہم گوشت برآمد کنندہ

الشہیر فوڈز کا شمار پاکستان کی بڑھتی ہوئی گوشت کی صنعت میں صف اول کے صنعت کاروں میں ہوتا ہے۔ جو 2008 میں دُنیا میں حلال فوڈ کے سیکٹر میں حکمرانی کا عزم لے کر وجود میں آئی ہے ۔ ہم نے عا جزی کے ساتھ آغاز کر کے اپنے آپ کو پروان چڑھایا، پاکستان میں تازہ گوشت کے ایکسپورٹر اور ریٹیلر کی حیثیت سے صفِ اول کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔

کمپنی

حلال گوشت کی مصنوعات میں اپنے صارفین کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر، الشہیرفوڈ زبین الاقوامی اور مقامی صارفین کی بڑی تعداد کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم مشرق وسطیٰ کے بڑے ڈسٹری بیوٹرز کو تازہ بیف اور مٹن برآمد کر رہے ہیں اور ملک کے اندر گوشت کی دکانوں کے نیٹ ورک کے ذریعے تازہ بیف، مٹن، پولٹری اور ریڈی ٹو کُک اعلیٰ معیاری مصنوعات پیش کر رہے ہیں جن کو صارفین استعمال کرتے اور ان پر اعتماد کرتےہیں۔
الشہیر فوڈز کو ہم نےاپنےعزم اور عہد کےساتھ شروع کیا۔ ہمارا وعدہ ہے کہ فیصلہ سازی کو رہنما اصولوں کے مطابق انجام دیں گے اور خدمات کی مثال بنیں گے جو ہمارے قول و فعل کی نمائندگی کرے گی۔
ہمارا اعزم ہے کہ ہم اپنےصارفین کو خالص حلال اور غذائیت سے بھر پور فوڈ مہیا کریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ اُن کا معیار اسلامی اقدار کے مطابق حلال فوڈز ، فوڈ سیفٹی اور غذائیت کےمعیار پر پورا اُترتا ہو۔ ہمارا عزم لائیو اسٹاک اور زراعت کےشعبوں سےمتعلق کنزیومر مصنوعات کی مارکیٹ میں حکمرانی کرنا ہے اس عہد کےساتھ کہ حلال کے معیار کو برقرار رکھنا اور پیشہ ورانہ جدت اور اسلامی اقدار کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔
ایک خاندانی کاروبار سے لے کر نیشنل کارپوریشن بننے تک، ہمارا یہ عہد رہا ہے کہ اپنےصارفین کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے اور اُن کی توقعات پرپورا اترتے ہوئےخدمت کریں۔