Menu

المھمة والقیم الأساسیة

وژن - مشن

وژن – مشن

وژن:
ہمارا منشور اپنے معززصارفین کو راحت بخش کھانے مہیا کرکے انہیں اپنے کھانوں کا گروِیدہ بناناہے۔

مشن:
ہم اپنے معزز صارفین کو فرحت اور جِلا بخشنے والی ایسی غذائی اشیا فراہم کریں گے جو صحت، صفائی اور اطمینان کے اعلیٰ معیار پر پورا اترتی ہوں۔
اس مقصد کے حصول کے لیئے ہم اعلیٰ معیار کے جانور اور خالص غذائی اجزا کا انتخاب کریں گے اور ان سے اپنی مصنوعات کی تیاری عالمی معیار کے حامل طریقہ کا ر کے ذریعے کریں گے۔
ہماری مصنوعات، ان کی تیاری کے طریقہ ہائے کار، اردگرد کے ماحول اور جانداروں پر اِن کے اثرات شرعی اصولوں کے عین مطابق ہوں گے۔
ہم تنوع اور ٹیم ورک کی قد ر کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیئے دوستانہ ماحول کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ہم اس چیز کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری سرگرمیاں اخلاقیات، (کھانے کےلیے) محفوظ مصنوعات اور معزز صارفین کے اطمینان کے لیئے مکمل ذمہ داری کے ساتھ کوشاں رہیں۔