Menu

ذبح خانے

مذبح

ذبح خانے

ہمارے ذبح خانوں کی ریاست پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں واقع ہیں۔ ان کو منصوبہ بندی کےتحت ایسے علاقے میں بنایا گیا ہے جہاں سےآسانی کے ساتھ ملک کے بڑے ائیرپورٹ اور بندرگاہ تک رسائی حاصل ہو سکے۔ہمارے پاکستان میں اپنی نوعیت کےجدید ترین مذبح خانےجو دُنیا بھر میں بڑے علاقائی مارکیٹوں میں ایک اہم حصے کو گوشت برآمد کرنے کی تصدیق کر رہے ہیں جو روزانہ 800 بڑے مویشی اور 1000 مٹن ذبح کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خریداری

PROCUREMENT

ہم پنجاب اور اندرونی سندھ سے اعلیٰ ترین جانور منتخب کرتےہیں۔ یہ جانور جوان ہوتےہیں اور فارموں میں آزادانہ طور پر گھومتے پھرتے ہیں اور ان کی خوراک میں ہارمون یا اینٹی بایوٹک کی فیڈ استعمال کی جاتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ان کے گوشت میں کوئی کیمیائی آلودگی نہ بنتی ہو اور ہم اپنے صارفین کو اعلیٰ معیاری گوشت فراہم کرنےکے لئے اچھے اور صحت مند جانوروں کی خریداری کرتے ہیں۔

پروسیسنگ اور پیداوار

cutingarea

پاکستان کے مختلف اندرونی علاقوں سے ہر رینج کے مویشی لائے جاتے ہیں اور اس کے بعد ذبح کرنےسے پہلے سہولیات کےساتھ رکھا جاتا ہےاور پھر جدید ترین HACCPسے تصدیق شدہ مذبح خانوں میں پروسیسنگ کے لیے لے جایا جاتا ہے ۔ ان جانوروں کو ایک عمر تک نا موافق موسمی حالات سےبچاؤ کے ماحول میں رکھا جاتا ہے ۔ اس جگہ کو محفوظ مواد کےساتھ تیار کیا جاتا ہےتا کہ جانور آسانی کےساتھ قدم جما سکیں اور وہاں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ ان جگہوں پر مارٹم قبل معائنےکی سہولیات موجود ہیں۔ اس کےعلاوہ اگر جانوروں کو مزید معائنے اور تشخیص کی ضرورت ہوتی ہے تو اُس کےلئے خصوصی مراکز بھی موجود ہیں۔
گوشت کو احتیاط کےساتھ سنبھال کر ریٹیل آوٹ لیٹس کو ترسیل کرنےسے پہلے ٹھنڈے اور ریفریجریشن سیکشن میں منتقل کیا جاتا ہے ۔ برآمد کرنےکے لئے گوشت کو بمطابق ہوائی جہاز یا سمندر پار شپمنٹ تیار کیا جاتا ہے۔
الشہیر کی اسٹیٹ آف دی آرٹ مکمل طور پر خودکار ذبح پلانٹ جو آسٹریلیا سے منگوایا گیا ہے، سے لیس ہے۔ اس پلانٹ کی تنصیب میں غیر ملکی ماہرین نےبھی حصہ لیا اور اسٹاف کی تربیت کی۔ پلانٹ کو کھانے کی حفاظت اور حفظانِ صحت کے بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ پوری تعمیر اور ڈیزائن کےدوران آلودگی اور بکٹیریا کو روکنے کے لئے خصوصی توجہ دی گئی۔
پروڈکشن کے سیکشن کے تمام فرش، دیواریں، لباس، دروازے ، کھڑکیاں، چھتیں، سیڑھیوں کو ایسے مٹیریل سے بنایا گیا ہے جوپائیدارہیں اور صفائی کرنےمیں آسانی رہے۔ اس پلانٹ میں روزانہ 80 ٹن بیف اور مٹن تیار کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

پیکیجنگ

chiller

برآمد کرنےکےلئے گوشت کو چار حصوں میں کاٹا جاتا ہے دو ٹانگین اور دو کندھے اور ان کو مناسب طریقے سے صارف کی لوکیشن پر برآمد کرنے سے پہلےسوتی کپڑے میں لپیٹا جاتا ہے اور اس پر ایکسپائری کی تاریخ کا ٹیگ لگایا جاتا ہے۔ ہڈی کے بغیر گوشت کو صارف کی مرضی کےمطابق مختلف وزن اور خصوصیات سے پیک کرنا ہو تو اُن کو ڈبوں میں پیک کیا جاتا ہے اور ایکسپائری کی تاریخ کا ٹیگ لگا کر صارف کو ارسال کر دیا جاتا ہے۔

جانچ اور تعمیل

گوشت کی آلودگی کو روکنےکےلئے مناسب فعال اقدامات کئے جاتے ہیں اس لئے پلانٹ میں ایک تجربہ گاہ بنائی گئی ہے۔ جہاں ممکنہ حیاتیاتی اور بکٹیریا سےگوشت کو بچانے کے لئے تجربات کئے جاتے ہیں۔ SOPکے متلقہ حفاظتی اقدامات اور حفظان صحت اور گوشت کے معیار کے اقدامات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ بطور فوڈ مینووفیکچرر یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
ہماری مصنوعات کی نوعیت کے حوالےسے گوشت کو اسٹور کرنا ہماری اہم توجہ کا حامل ہے۔ گوشت کی شیلف لائف کو بڑھانے کےلئے ہم نے چلرز، فریزرز اور کولڈ روم بنا رکھےہیں تا کہ گوشت کی تازگی اور قدرتی ذائقہ برقرار رہ سکے۔ پلانٹ کی کل 80 ٹن کے قریب گوشت ٹھنڈا کرنےکی گنجائش ہے۔

ڈسٹری بیوشن اور شپمنٹ

trck

الشہیر کراچی کے قریب ایسی جگہ واقع ہے جہاں سے ملک کےسب سے بڑے ائیرپورٹ اور بندرگاہ کے ذریعے گوشت برآمد کرسکتے ہیں اور اس طرح ان کےوقت کی بہت بچت ہوتی ہےاور ان کو اپنی مصنوعات کو تازہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ کمپنی نے خصوصی طور پر ریفریجریٹڈ ٹرک تیار کئے ہیں جن کی مدد سے یہ کٹا ہوا گوشت متعلقہ آوٹ لیٹس یا برآمد کےلئے بندرگاہ تک بھجوا سکتے ہیں۔ ان ٹرکوں کا درجہ ہرارت ہر شپمنٹ سے قبل مینٹین کیا جاتا ہے تا کہ بکٹیریا کی نشوو نما کو روکا جا سکے۔
سستی ٹرانسپورٹ پاکستانی گوشت کی قیمت سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کےلئے اثر اندار ہوتی ہے۔ ابتدا میں گوشت ہوائی جہاز کے ذریعے ارسال کیا جاتا تھا لیکن نومبر 2010 سےالشہیر اس قابل ہو گیا کہ اپنےبین الاقوامی صارفین کو سمندر کےزریعے ویکیوم پیک سپلائی بھجوا سکئے۔