Menu

بر آمدات

الشہیر فوڈذ اپنے صارفین کیلئے ہڈی والے اور بغیر ہڈی والے گوشت کی مصنوعات کی مکمل رینج برآمد کر رہا ہے۔ ہمارے مذبح کانوں کا آرٹ کئی علاقائی منڈیوں کو اعلیٰ معیار کے گوشت کی مصنوعات برآمد کرنےکی تصدیق کر رہا ہے اور ہم اُن کےساتھ مل کر اُن کی ضروریات کو سمجھ کر اُن کی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔

بر آمدات

الشہیر فوڈز کو پاکستان میں گوشت کی صنعت میں امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ الشہیر فوڈز کا شمار پاکستان کی بڑھتی ہوئی گوشت کی صنعت میں صف اول کے صنعت کاروں میں ہوتا ہے۔ جو 2008 میں دُنیا میں حلال فوڈ کے سیکٹر میں حکمرانی کا عزم لے کر وجود میں آئے ہیں۔ ہم نے عاجزی کے ساتھ آغاز کر کے اپنے آپ کو پروان چڑھایا، پاکستان میں تازہ گوشت کے برآمد کنندگان اور ریٹیلرز میں صفِ اول کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔

حلال گوشت کی مصنوعات میں اپنے صارفین کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر، الشہیرفوڈ زبین الاقوامی اور مقامی صارفین کی بڑی تعداد کی خدمت کر رہے ہیں۔ہم مشرق وسطیٰ کے بڑے ڈسٹری بیوٹرز کو تازہ بیف اور مٹن برآمد کر رہے ہیں اور ملک کے اندر گوشت کی دکانوں کے نیٹ ورک کے ذریعے تازہ بیف، مٹن، پولٹری اور فوری پکانے والی اعلیٰ معیاری مصنوعات پیش کر رہے ہیں جن کو صارفین استعمال کرتے اور ان پر اعتماد کرتےہیں۔

مقامی طور پر اپنےخاندانی کاروبار سے ہمارا یہ عہد رہا ہے کہ اپنےصارفین کی ضرورت کو پورا کرنے اور اُن کی توقعات پرپورا اترتے ہوئےخدمت کریں۔