Menu

مقامی موجودگی

الشہیر فوڈز کی اصل طاقت اُس کی ٹیم ہے ۔ ہماری ٹیم پُر عزم جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی وجہ سےانتہائی مثبت نتائج حاصل کرنےکے لئے غیر معمولی عزم کےساتھ اپنے صارفین کےلئے پیش پیش ہیں۔ الشہیر کی ایگزیکٹوٹیم کے بارے میں جاننے کے لئےآپ کو زیادہ وقت درکار نہیں ہوگا۔

مقامی موجودگی

الشہیر فوڈز پاکستان کی گوشت کی صنعت میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ جسے 2008 میں اس عزم کے ساتھ قائم کیا گیا کہ یہ حلال فوڈز کے شعبے میں عالمی سطح پر حکمرانی کریں گے ۔ ہم نے عاجزی کے ساتھ اپنےآپ کو پروان چڑھایا اور بطور تازہ گوشت کے برآمدکنندہ اور پاکستان میں ریٹیلرز میں صفِ اول کا مقام حاصل کر لیا ۔ حلال گوشت کی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے صارفین کو دیکھتے ہوئے، الشہیر فوڈز ملکی اور بین الاقوامی سطح پر صارفین کی بہت بڑی تعدادکو خدمت کررہا ہے ۔ ہم مشرق وسطیٰ کے چند بڑے ڈسٹری بیوٹرز کو تازہ مٹن اور بیف برآمد کر رہے ہیں اور مقامی طور پر گوشت کی دکانوں ، تازہ بیف، مٹن، پولٹری اور ریڈی –ٹو- کُک مصنوعات کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں جن کے اعلیٰ معیار پر صارفین اعتماد کرتےہیں۔ خاندانی کاروبار نیشنل کارپوریشن سےہی ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنےصارفین اور اُن کی توقعات کو پرا کرنےکےلئے کام کریں۔